Swat

ملاکنڈ ڈویژن ایک سال کیلئے ٹیکس سے مستشنیٰ قرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا/ مالاکنڈ ڈوژن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استشنیٰ دے دیا۔ایک بیان میں مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا/پاٹا کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دینے پر اللہ تعالیٰ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان مشکل اور کٹھن حالات میں بھی فاٹا/پاٹا کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ایک سال کیلئے ٹیکس سے چھوٹ دے دی۔ انہوں نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پہلے بھی جب ٹیکس کا نفاذ کیا گیا، اس وقت بھی مرکز میں حکومت میں ہوتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے عوام کا مقدمہ لڑا اور اب بھی عوام کی وکالت کی۔ پہلے بھی ٹیکس کو نافذ ہونے نہیں دیا اور اب بھی بھرپور کوشش کے بعد عوام کیلئے خوشخبری لایا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ان خطوں میں کاروبار زندگی کوتقویت ملے گی اور تاجر برادری سمیت عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔