(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین کے علاقہ پشمال میں باغ سے چیری کھانے پر ظالم شخص نے 13 سالہ بچے کو درخت سے باندھ کر اس پر شدید تشدد کیا۔ ابوبکر نے حمید نامی شخص کے باغ سے چیری کھائی تھی جس پر اس نے بچے کے ساتھ یہ تشدد کیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او سوات کے حکم پر بحرین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس پر چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔
