(باخبر سوات ڈاٹ کام)باہر ممالک سے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں لوگوں کو ملک اور اداروں کے خلاف چار افراد پر بغاوت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ تھانہ سیدو شریف میں محمد اللہ ولد سبحانی گل ساکن رحمان آباد قمبر کی مدعیت میں شاہین صہبائی ولد قددوس صہبائی، سید حیدر رضا مہدی ولد سید غفار مہدی، وجاحت سعید خان ولد سعید شفقت اور عادل فاروق راجہ ولد عمر فاروق راجہ کے خلاف دفعات PPC 120B, 121, 121A,IZIA,131,121(I)ATA, 11W(II)ATA, 7ATA کے تحت ایف آئی آر میں مدعی نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد بیرون ملک بیٹھ کر سو شل میڈیا اور یوٹیوب پر پاکستانی عوام کو دہشت گردی کے لئے اکسا رہے ہیں۔ ملک کے عوام کے دلوں سے ملک، فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
Swat
