(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے شعبہئ پشتو میں ”پختو املائی ستونزی او دَ واول توریو کردار“ کے زیر عنوان یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پشتو اِملا کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرنے والے سوات کے شاعر اور ادیب حنیف قیسؔ نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر قومیں تحریر کو آسان بنانے میں لگی ہیں جب کہ پشتون اب تک املا کے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حنیف قیسؔ نے باقاعدہ چارٹوں اور وائٹ بورڈ پر املا کے مسائل لکھے اور باقاعدہ طور پر ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں۔ سیمینار میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ شعرا و ادبا ڈاکٹر عطاء الرحمان عطا، عثمان اولس یار، عطا ء اللہ جان، احسان یوسف زئی، ڈاکٹر دیدار یوسف زئی، احسان اللہ شاہد، فضل معبود دیار، سعید اللہ خادم، ظفر علی ناز، روزی خان بابا، عبدالغفور بابا، فضل محمود روخان اور دیگر نے شرکت کی۔
Swat
