Swat

بحرین بازار روڈ بحالی بارے موسمِ سرما تک انتظار کرنا ہوگا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے جمعرات کے روز ضلع سوات کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیف سیکرٹری تحصیل بحرین گئے، جہاں انہوں نے سیلاب کی وجہ سے بحرین بازار کے متاثرہ روڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین بازار روڈ کی جلد بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بحرین کے عوام کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے علاقے کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی جلد از جلد بحالی کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں اور جگہ جگہ ہیوی مشینری سے بحالی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دریائے سوات کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے دریا کے پانی کے بہاو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں، جس کیلئے موسمِ سرما تک انتظار کرنا ہوگا جبکہ روڈ کی ایریزنگ اور بحالی پر جوممکنہ کام ہے، وہ تیز کیا جائے گا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ خان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو امتیاز علی شاہ، ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں