(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ امانکوٹ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ ایس ایچ اُو حیات خان کے مطابق گھر میں تکرار کے بعد ملزم اقبال احمد نے بیوی مسماۃ(س) پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فرار ہونے والے ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Swat
