(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی بہت سالوں بعد آج سوات میں طاقت کا مظاہرہ کریگی۔ خوازہ خیلہ فٹ بال گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں اور بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسہ سے پارٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ پارٹی کے صوبائی قائدین کا سوات پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات کے بیشتر علاقوں کو پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے۔
Swat
