Swat

تندو ڈاگ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے پک اپ میں دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ تندو ڈاگ میں تیز رفتار ٹرک نے سوزکی پک اپ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں حسین علی ولد رحمت علی ساکن امانکوٹ، ابوبکر ولد اعتبار خان ساکن امانکوٹ جاں بحق اور بخت روان ولد امیر زادہ سکنہ امانکوٹ،شعیب ولد عظیم خان سکنہ سیدو شگئ، سمیع اللہ ولد طالعمند سکنہ وتکے،عبد اللہ ولد صالح حیدر سکنہ قمبراورابراہیم ولد قاسم جان سکنہ ملوک آبادزخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں