(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے قریب فضاگٹ میں لینڈ مافیا نے دریائے سوات کا رُخ موڑ کر دریا کی زمین پر قبضہ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ سے تھوڑے سے فاصلے پر نامعلوم افراد نے بھاری مشینری کے ذریعے دریا کے پانی کا رُخ موڑ کر وہاں مشینری سے بھرائی کا عمل شروع کرکے اپنے لئے زمین ہموار کی اور اس پر قبضہ جما لیا۔ یہ سلسلہ پچھلے دو ماہ سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تعمیرات پر پابندی ہے۔ ریور ایکٹ کے تحت دریا کے کنارے سے دو سو فٹ تک آبادی کرنے پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود طاقتور افراد نے دریا کی زمین ہتھیانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس پر انتظامیہ مکمل خاموش ہے۔ اس سلسلے میں جب میسج پر ڈپٹی کمشنر سوات سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی، تو انہوں نے انگریزی میں جواب دیا ”i will check“۔
Swat
