(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کا ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑی کارروائی میں 02عدد کلاشنکوف، 22 عدد پستول، 08 عدد رائفل، 736 عدد کارتوس، 1 کلو 305 گرام چرس، 128 گرام ہیروئن،70 گرام آئس اور 4 لیٹر شراب برآمد، جب کہ 01 مجرم اشتہاری بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔
