(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدربہادر شیر افغان کی گرفتاری کے خلاف پختون خواہ میپ آج بدھ کو مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ پارٹی بیان کے مطابق سہ پہر چار بجے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔
