(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی نے دو ایف آئی آروں میں عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ ان کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں انسدادِ دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت اور تھانہ مینگورہ میں لوگوں کو اُکسانے کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان کو کل 22 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔
