Swat

محکمہ بلدیات سوات میں ”بھوت“ ملازم کا انکشاف

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ بلدیات سوات میں ایسے ”بھوت“ ملازم کا انکشاف ہوا ہے جو بھرتی ہونے کے دن سے آج تک ڈیوٹی پر نہیں گیا اور کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق عطاء اللہ نامی نوجوان کو مینگورہ شہر کے ایک سابق ایم پی اے نے محکمہ بلدیات سوات میں نائب قاصد بھرتی کیا ہے۔ بھرتی کے دن سے وہ اس سابق ایم پی کے ساتھ ہے اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ بعد سابق ایم پی اے نے عطاء اللہ کو محکمانہ ترقی دلوائی اور اس کو نائب قاصد سے ترقی دیکر ویلج کونسل کا سیکرٹری لگا دیا۔ وہ سابق ایم پی اے کے اتنا قریب تھا کہ سابق ایم پی اے نے اس کے بھائیوں کو بھی سرکاری ملازمت دلائی۔اس کا ایک بھائی جو دبئی میں محنت مزدوری کرتا تھا، کو پاکستان بلا کر سرکاری ملازمت دلوائی۔ وہ سابق ایم پی اے جو اَب عدالتوں سے مفرور ہے کے ساتھ ان دنوں بھی محکمہ بلدیات کا ملازم ساتھ ہوتا ہے۔ سابق ایم پی اے کے ساتھ رہ کر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات سوات ذیشان خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا ابھی چند دن پہلے سوات تبادلہ ہوا ہے، اس لئے وہ اس ”بھوت“ ملازم کے بارے میں سٹاف سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔