Swat

سوات، پولیس کی جانب سے عیدپر سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے عیدقرباں پر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا، جس کے مطابق ڈویژن بھر میں ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کی منظور ی دے دی گئی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران سمیت ایس ڈی پی اُوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے سمیت سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی۔ تمام اضلاع کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی سہولت کیلئے فیسلی ٹیشن سنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔کاکام، بحرین، ملم جبہ، کمراٹ اور چترال سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور انکی رہنمائی کیلئے ٹورسٹ پولیس اسکواڈ کے خصوصی دستے تعینات کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا جبکہ تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عید قرباں پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، جس کیلئے پہلے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاکہ سیاحوں کو تحفظ سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔