Swat

زرعی یونیورسٹی سوات کا سرپلس بجٹ منظور

(باخبر سوات ڈاٹ کام) زرعی یونیورسٹی سوات کا سرپلس بجٹ منظورکرلیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی سوات کے سینٹ کا دوسرا اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں زیرِ صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور قانون جسٹس (ریٹارڈ) ارشاد قیصر منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، سیکریٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر انیلا درّانی، پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر مظہر ارشاد، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ زراعت محمد طاہر، ایڈیشنل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سعید اللہ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس واصف رحمان، جسٹس ریٹائرڈ مفتاح الدین، باچا سید، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی، ایڈیشنل سیکریٹری اعلیٰ تعلیم جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن خان، ایڈیشنل سیکریٹری گورنر سیکریٹریٹ زبیر ارشد، ڈاکٹر ابرار الحق،احسان اللہ خان اور اکبر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے نظر ثانی شدہ بجٹ برائے سال 2021-22ء، 2022-23ء اور بجٹ تخمینہ جات برائے سال 2023-24ء کا جائزہ لیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے اجلاس کو بتایا کہ یونیورسٹی نے نہایت کم عرصے میں بہت نمایاں ترقی کی ہے۔ مستحکم مالی نظم کی بدولت یونیورسٹی نے چار اینڈومنٹ فنڈ قائم کئے جس میں یونیورسٹی اینڈو مٹ فنڈ، پنشن اینڈومنٹ فنڈ، ریوینیو انہانسمنٹ اینڈومنٹ فنڈ اور سب سے قابلِ ذکر طلبہ کے لئے سکالر شپ اینڈومنٹ فنڈ شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے ایڈوائزر ایسٹیبلشمنٹ اور فنانس اکبر خان نے بجٹ پیش کیا۔ صدرِ مجلس اور سینٹ کے ممبران نے بہترین مالیاتی نظم اور قلیل وقت میں یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہا اور مثالی بجٹ پر یونیورسٹی مینجمنٹ کے تعریفی کلمات کے ساتھ یونیورسٹی کے نظرِ ثانی شدہ بجٹ برائے سال 2021-22ء، 2022-23ء اور بجٹ تخمینہ برائے سال 2023-24ء منظور کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔