Swat

ضلعی انتظامیہ کی شبانہ روز محنت، بحرین بازار پر تعمیراتی کام مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے دن رات ایک کرکے بحرین کے مقام پر روڈ پر تعمیراتی کام مکمل کرکے ہر قسم ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب چھوٹی اور بڑی گاڑی باآسانی جاسکتی ہے۔انہوں نے سیاحوں اور دیگر علاقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ سفر کے دوران کسی بھی قسم کی تکلیف یا شکایت کی صورت میں کسی بھی وقت ضلعی انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ سے اس نمبر 09469240339 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر قسم کی مشینری، گریڈ ر، ٹریکٹر، ایمبولنس یا دیگر ضروری سامان تیار رکھا ہے اور معاون اور دیگر عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیاح بلا خوف و خطر ضلع سوات کے سیاحتی مقامات کا سفر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں