Swat

مینگورہ، واسا کی جانب سے عیدالاضحی میں شہر کی صفائی کے لئے جامع پلان تیار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)واسا سوات نے عید کے موقع پر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے شہر میں صفائی کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ترجمان شائستہ حکیم کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور گندگی اُٹھانے کا سلسلہ تین دن تک بغیر کسی وقفے کی جاری رہیگا۔ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈبلیوایس ایس سی سوات کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاکہ شہر کو بروقت صاف کیا جائے۔ عید ا لا ضحی کے دوران پا نی کی فراہمی کو بغیر کسی تعطل کے یقینی بنایاجائیگا۔ صفائی عملہ عید کے تینوں دن صبح سے شہر میں موجود ہوگا۔ تاکہ قربانی کی جانوروں کی آلائشوں اور گند کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید ا لا ضحی کے دوران جانوروں کے فضلات اور آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے مینگورہ میں ڈرائیور،سپروائزراور سنیٹری ورکروں سمیت 500اہلکار کام کریں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ 35 گاڑیاں گند کو اٹھانے کے لئے موجود ہوں گی۔ اسکے علاوہ40 سے 45 چھوٹی بڑی گاڑیاں کرایہ پر لی گئی ہیں، جن میں مینی ڈمپر، ڈائنا اور شیول شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔