Swat

سوات،”عبدالحق کڈنی ہسپتال“ کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نگران صوبائی حکومت نے سوات میں قائم ”عبدالحق کڈنی ہسپتال“ کا نام دوبارہ نواز شریف گڈنی ہسپتال کرنے کی سمری تیار کرلی۔ سوات میں شورش کے بعد اُس وقت کے وزیر اعظم نے ذاتی پیسوں سے سنگوٹہ میں ایک جدید کڈنی ہسپتال قائم کیا تھا جس میں جدید آلات لگائے گئے تھے۔ اُس ہسپتال کا نام ”نواز شریف کڈنی ہسپتال“ رکھا گیا تھا جو بعد میں صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔ اُس وقت نواز شریف وزیرِ اعظم کے طو رپر لینے والی اپنی تنخواہ اِس ہسپتال کو عطیہ کرتے تھے۔ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی اپنی تنخواہ اس ہسپتال کو دیتے ہیں، جس سے غریب مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کی پچھلے صوبائی حکومت نے اس ہسپتال کا نام تبدیل کرکے والئی سوات کے نام پر عبدالحق کڈنی ہسپتال کیا تھا، جس پر لوگوں نے کافی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ مسلم لیگ کے صوبائی رہنما ارباب خضر حیات نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سابق حکومت نے بغضِ نواز شریف میں نام تبدیل کر دیا تھا۔ اخلاقی طور پر بھی کسی ادارے سے نام ہٹا کر تبدیل کروانا غیر اخلاقی فعل ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔