(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کردیا۔ نامعلوم افراد نے26 سالہ افسر علی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
