Swat

عید الاضحی پر 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد سیاح سوات آئے، ڈی پی اُو

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں عید الاضحی کے موقع پر تین لاکھ بیس ہزار سے زائد سیاحوں نے سوات کا رُخ کیا۔ سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر مجموعی طورپر تین لاکھ 20 ہزار 465 سیاحوں نے سوات کا رُخ کیا۔ ڈی پی اوسوات کے مطابق مختلف داخلی راستوں سے 42 ہزار514 گاڑیاں داخل ہوئیں۔چھٹیوں کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 854 سیاح واپس چلے گئے۔ ایک لاکھ 10 ہزار611 سیاح اب بھی سوات میں موجود ہیں۔ سوات میں مکمل امن و امان اور سیاحوں کی سہولت کے لیے بہتر انتظامات کے نتیجے میں عید الاضحی کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد کا سوات کا رُخ کرنا مقامی معیشت کے لیے نیک شوگن ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں