Swat

سوات، ٹریفک کے تین مختلف حادثات،کم عمر بچہ جاں بحق، دو افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے مختلف تین حادثات میں کم عمر بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ مدین شاگرام میں ڈمپر کی ٹکر سے سات سالہ عبدالوہاب جاں بحق ہوگیا۔سمبٹ مٹہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں عمر علی زخمی ہوگیا۔ کالج کالونی سیدو شریف میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عصمت اللہ زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔