(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد ہوا، جس میں آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے عید الاضحی کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک وارڈن ضلع سوات کے افسران کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ تقریب میں ایس پی ٹریفک وارڈن سوات بادشاہ حضرت، ڈی ایس پی ٹریفک امیر زیب سمیت دیگر ٹریفک وارڈن سوات کے انسپکٹرز بھی موجود تھے۔ تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ٹریفک وارڈن سوات کے افسران کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات ایک سیاحتی اور قدرتی حسن سے مالا مال ضلع ہے۔ پوری دنیا کے لوگ سیرو سیاحت کے لئے ضلع سوات کا رُخ کرتے ہیں۔ ان کا واسطہ سب سے پہلے ٹریفک وارڈن کے جوانوں کے ساتھ پڑتا ہے۔ ٹریفک افسران اور اہلکار جب اپنے پیشہ ورانہ ذمے داری اور خوش اخلاقی کا مظاہر ہ کریں گے، تو یہ عمل پوری پولیس فورس کی نیک نامی کا باعث بنے گا۔
Swat
