(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین کے علاقہ مانکیال میں نوجوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ اسلم خان ولد عنایت خان قریبی پہاڑی سر بانڈہ میں قیمتی جڑی بوٹیوں کی تلاش میں بھائی اور ماموں زاد کے ساتھ گیا تھا، جہاں واپسی پر پاؤں پھسلنے سے وہ پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
Swat
