Swat

محکمہ بلدیات سوات بھوت بنگلہ بن گیا،ایک اوربھوت ملازم کا انکشاف

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ بلدیات سوات میں ایسے بھوت ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو بھرتی ہونے سے لیکر آج تک ڈیوٹی پر نہیں گئے اور تنخواہ گھر بیٹھے وصول کر رہے ہیں۔ اس طرح کا ایک بھوت ملازم عطاء اللہ ساکن امنوی شانگلہ ہے، جو کئی سال پہلے محکمہ بلدیات سوات میں نائب قاصد بھرتی ہوا ہے، لیکن ایک دن کے لئے بھی ڈیوٹی پر نہیں گیا۔ پچھلی حکومت میں اس کو غیر حاضری کے دوران سیکرٹری کے عہدہ پر غیر قانونی طور پر ترقی دی گئی، لیکن اس کے بعد بھی وہ ایک دن کے لئے دفتر نہیں گیا اور کئی سالوں سے گھر بیٹھے حکومتی خزانے سے تنخواہ وصول کر رہا ہے۔ اس بھوت ملازم نے اپنے دو بھائیوں اور دو ماموؤں کو بھی سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتی کیا ہے۔ محکمہ بلدیات سوات کے ذرائع کے مطابق وہ بھرتی ہونے سے گذشتہ روز یعنی پیر تک بھی دفتر نہیں آیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات سوات محمد ذیشان سے ان کا موقف جاننے کے لئے فون اور میسج کیا گیا، لیکن انہوں نے نہ فون اٹھایا اور نہ میسج کا جواب دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔