Swat

محکمہ بلدیات سوات میں 7 سال بعد چہیتے ملازم کی پہلی بار حاضری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ بلدیات سوات کا ”چہیتا“اہلکار سات سال بعد پہلی بار دفتر پہنچ گیا۔ باخبر سوات ڈاٹ کام پر10جولائی کو خبر شائع ہوئی تھی کہ عطاء اللہ نامی شخص 2016ء میں محکمہ بلدیات میں سیاسی بنیادوں پر نائب قاصد بھرتی ہوا تھا، جس کو بعد میں غیر حاضری کے دوران اُس وقت کے ایم پی اے نے سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ بھرتی سے لیکر 10 جولائی 2023ء تک وہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہا تھا۔ محکمہ بلدیات سوات کے ذرائع کے مطابق خبر کی اشاعت کے بعد وہ منگل کے روز دفتر پہنچ گیا اور سات سال بعد پہلی بار دفتر میں حاضری لگائی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔