Swat

آل درجہئ جہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی سی سوات سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے ایک وفد نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کے ساتھ ملازمین مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر آل درجہ چہارم ملازمین ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سید خطاب نے کی اورڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جس میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے کلاس فور ہائی، ہائیر سیکنڈری سکولز کے کلاس فور کوویدر الاونس نہ دینے، سکولز چوکیدارن پرائمری لیول ڈیوٹی اوقات بمطابق ہائی کورٹ فیصلہ 8 گھنٹے ڈیوٹی پر عملدرآمد،نئے تعمیر شدہ سکولز اپر سوات کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ڈی ڈی اوکو ڈز کی عدم موجودگی، ریٹائیر ڈسن کو ٹہ بھرتی ملازمین کی دور دراز علاقوں میں بھرتی اورزمین مالکان کی بھرتی کو100 فیصدشامل کرنا ہے۔ اس موقع پرقائم مقام ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جملہ مسائل کو جلد از جلدحل کرانے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔