(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی کا ضلع سوات کے دور افتادہ تھانہ اتروڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں تھانہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کے حوالے سے آن ڈیوٹی پولیس جوانوں کا اپنے اور اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ اتروڑ کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے بلڈنگ پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آر پی اُو ملاکنڈ نے بلڈنگ کے مختلف حصے دیکھے اور متعلقہ ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام کی کوالٹی میں بہتری اور جاری کام میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔
