(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور منظم فورس صوبے میں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پولیس فورس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں سمیت دہشت گردی سے بھی نبردآزما ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے دفتر میں ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزاد عالم سے اپنے گفتگو کے دوران کیا۔ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خیبر پچتونخوا پولیس پولیس کو ہر قسم کے جدید اسلحہ سے لیس کردیا گیا ہے۔ فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کر رہی ہے اور پولیس کی قربانیاں تاریخ سے بھری پڑی ہیں جس کی قیادت پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس کا مورال بلند اور ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافیوں نے بھی دہشت کردی کی جنگ میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں اور انہیں قربانیوں کی بدولت آج صوبے میں امن قائم ہے۔
Swat
