Swat

قومی جرگہ کے نمائندوں کی آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابقہ ایس ایس پی میاں نصیب جان نائب صدر قومی جرگہ، ملک دلدار خان صدر اَپر سوات، فضل احد لالاجی صدر ملاکنڈو دیگر ممبران نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ساتھ اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ممبران قومی جرگہ نے آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کو جرگہ کی اِفادیت اور گذشتہ کارروائیوں پر تفصیلاً بریفنگ دی۔ ممبران نے آر پی او ملاکنڈ کو جرگہ کی اِفادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قومی اصلاحی تحریک (قومی جرگہ)پورے خیبر پختونخوا میں مسئلے مسائل کو بذریعہ جرگہ حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ جرگہ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ریٹائیرڈ افسران سمیت معززین علاقہ شامل ہیں جو اپنے علاقوں میں دیرینہ مسائل کو جرگہ کے سامنے رکھ کر پشتون روایات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔