(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں، عام نمبر پلیٹوں اور کم سن ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔ ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت کی قیادت میں مختلف سیکٹروں میں کالے شیشے استعمال کرنے، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر کئی گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اُتارنے سمیت خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ ایس پی ٹریفک نے پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
Swat
