(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی مئیر شاہد علی خان اور سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کو یک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ دونوں کو گذشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعرات کو پولیس نے دونوں ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں مجسٹریٹ نے دونوں کو یک روزہ ریمانڈ دیا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو حوالات میں منتقل کردیا۔
