(باخبر سوات ڈاٹ کام) چنار بابا خوازہ خیلہ میں جعلی درہم سے زیورات خریدنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ چند روز قبل ایک جیولر عطاء اللہ سے ملزم عبداللہ نے سونے کے زیورات خریدے تھے اور دکاندار کو یو اے ای درہم میں ادائیگی کی تھی۔ بعد میں جب جیولر درہم پاکستانی روپوں میں تبدیل کرنے کے لئے کرنسی ڈیلر کے پاس گیا، تو معلوم ہوا کہ درہم جعلی ہیں۔ اس کے بعد جیولر نے پولیس میں رپورٹ کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
