(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ کوکڑئی پولیس چوکی کے اہلکاروں کے مقامی نوجوان پر بدترین تشدد سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی۔ ڈی پی اُو سوات نے انچارج چوکی سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیا۔ کوکڑئی چوکی کے سامنے پولیس چیک پوسٹ پر عبد اللہ نامی نوجوان کی گاڑی کو روکا گیا۔ پولیس نے ان کو گاڑی پر لگے غیر قانونی فلش لائٹس ہٹانے کا کہا کہ اس دوران نوجوان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے مل کر نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے تشدد کی وجہ سے عبداللہ کے اعضائے مخصوصہ زخمی ہوگئے اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا آپریشن ہوا۔دوسری جانب پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے چوکی کوکڑئی اے ایس آئی عطاء الرحیم سمیت محرر رضا خان نمبر 1508، کانسٹیبل حضرت بلال نمبر 3665 اور کانسٹیبل اصغر نمبر 5269 کو معطل کر دیا۔ڈی پی اُو سوات نے ایس پی اَپر سوات محمد زمان خان کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا۔
Swat
