Swat

کبل ہزارہ،شادی ہال کی دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق،تین زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق حالیہ بارشوں سے ہزارہ میں شادی حال کی خستہ حال دیوار لوگوں پر جاگری جس کے نتیجے میں محمد رحمان، فواد اور وقاص کو ملبے سے مردہ حالت میں نکالا گیا۔ مسماۃ بخت چمن، امداد اللہ اور اختر علی کو شدید زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں شدید زخمی امداداللہ کو پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔