Swat

سوات، دریا میں ایک اور نوجوان ڈوب کر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات میں ایک اور نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ خوازہ خیلہ کے مقام پر 18سالہ نوجوان داؤد ولد اکبر ساکن سمبٹ دریا میں ڈوب گیا۔ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے لاش کی تلاش میں شام تک دریائے سوات میں آپریشن جاری رکھا، تاہم لاش نہ مل سکی۔ آج ہفتہ کو لاش کی تلاش کے لئے دوبارہ آپریشن شروع کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ حالیہ موسمِ گرما کے دوران 31 افراد دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔