Swat

چار اگست کو یومِ شہدائے پولیس منایا جائے گا، آر پی اُو ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈڈویژن ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ کل چار اگست کو ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ 9 اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت آج پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی فضا قائم ہے۔ شہدائے پولیس کے افسران اور جوانوں نے ہمارے آج کے لئے اپنے کل کو قربان کیا اور اس دھرتی کی بقا، امن اور خوشحالی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، جن کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں کی دی ہوئی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔