(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے محلہ بنگلہ دیش میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق عبداللہ نے ہسپتال میں پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی بہن مسماۃ (ص) نے گھر میں خود پر پستول سے فائرنگ کرکے خود کشی کی ہے، جس پر ڈی پی اُو سوات نے ڈی ایس پی سٹی امجد علی اور ایس ایچ اُو مینگورہ مجیب عالم خان پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے ہسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا اور رپورٹ کی بنیاد پر مقتولہ کے بھائی عبداللہ کو گرفتار کیا، جس نے دورانِ تفتیش بتایا کہ بہن کو دو سال قبل طلاق ہوچکی تھی۔ وہ گھروں میں کام کرنے جاتی تھی، جس کی وجہ سے پڑوسی اس کو طعنے دیتے تھے۔اس وجہ سے اس نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم سے آلہئ قتل برآمد کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
