Swat

سوات پولیس کی یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہدا کی قبروں پر سلامی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس شہدا کی قبروں پر سلامی دی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر تمام سرکل ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز نے شہدا کی قبروں پر جاکر حاضری دی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی۔ پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہدا کے ایصال ثواب اوربلنددرجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اس موقع پر تمام پولیس افسران نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ یوم شہدا منانے کا مقصد اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔