Swat

مینگورہ، پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز بازار میں گھومتے نظر آئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چند ماہ قبل مینگورہ سبزی منڈی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز مینگورہ بازار میں پھر نظر آنے لگے۔ اُن دو افراد نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کے چہرے صاف دکھائی دیئے، لیکن اس کے باوجود پولیس ان کو گرفتار نہ کرسکی۔ گذشتہ روز ایک مقامی یو ٹیوبر لوگوں سے مینگورہ شہر میں مہنگائی کے بارے میں انٹرویو لے رہا تھا کہ اس دوران دونوں ٹارگٹ کلرز کو انٹرویو دینے والے شخص کے پیچھے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں