Swat

گودر کالام،ٹریکنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے انعام منیر کی لاش مل گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گودر کالام میں 6 دن پہلے ٹریکنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما انعام منیر کی لاش مل گئی۔ انعام منیر دیگر تین ساتھیوں سمیت ٹریکنگ کے لئے گودر پاس کے گلیشیر پر گئے تھے، جہاں وہ اپنے باقی ساتھیوں سے لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد سوات کے دیگر ٹریکنگ کلبوں کے ارکان اور مقامی لوگوں نے ان کی تلاش شروع کردی ریسکیو ٹیموں میں سیٹھ نعمان خلیل، سید ذیشان عمر، اختر اور صدام سب سے پہلے انعام منیر تک پہنچے، جہاں ایک اونچی پہاڑی پر اُن کی لاش پڑی ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ انعام منیر کی موت اکسیجن کی کمی کے باعث پیش آئی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی۔ انعام منیر پانڑ مینگورہ کے رہائشی اور سرکاری سکول میں استاد تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔