(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے تھانہ کالا کوٹ کے علاقہ شیخاں میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور کمسن بیٹے کو ذبح کردیا جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالولی ولد محمد نبی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھری سے پہلے اپنی بیوی مسماۃ شازمہ اور پھر چار سالہ بیٹے عبدالخلیل کو ذبح کردیا اور پھر اپنا سر دیوار سے ٹکراکر خود کو زخمی کردیا۔نتیجتاً اس کی بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئی اور بیٹے کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
