(باخبر سوات ڈاٹ کام)اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کالام بازار میں سٹریٹ لائٹس لگانے کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔ کالام بازار میں 100 کے قریب سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرسردار زیب خان کی نگرانی میں کالام بازار میں سٹریٹ لایٹس کے منصوبے کی بحالی پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ منصوبے کے تحت اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کالام بازار میں 100 کے قریب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کرے گی، جس کو جلد از جلدمکمل کیا جائے گا۔
Swat
