(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ کڈنی ہسپتال سنگوٹہ سوات میں ایم ایس کے تبادلے کے خلاف ڈاکٹروں اور عملہ نے اُو پی ڈی بند کرکے ہڑتال کی، جس کی وجہ سے دور دور سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریض آکر واپس چلے گئے۔ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ گردوں کے مرض میں مبتلا کوئی عام مریض نہیں ہوتے جن کو ہسپتال سے واپس بھیج دیا جائے۔ کڈنی ہسپتال کے ڈاکٹر سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ایم ایس کابلاوجہ اور بغیر کسی تحقیقات کا تبادلہ کیا گیا جو سراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی اور ڈائیلاسز کا عمل جاری ہے، تاہم ہڑتال کی وجہ سے صرف اُو پی ڈی کو بند کیا گیا ہے۔
