Swat

خوف کی علامت سمجھا جانے والا حبیب سید دوبارہ ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد تعینات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس میں بے گناہ باپ بیٹے کے قتل میں ملوث اُس وقت کے ایس ایچ اُو رحیم آباد کو دوبارہ ایس ایچ اُو رحیم آباد تعینات کردیا گیا۔ اُس وقت کے ایس ایچ اُو رحیم اباد حبیب سید خان نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بے گناہ علی سید اور اُن کے بیٹے کو تھانہ رحیم آباد میں بند کرکے ٹارچر کیا تھا۔ بعد میں باپ بیٹے کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ عوامی احتجاج پر ایس ایچ اُو حبیب سید خان کو تبدیل کرکے ایس ایچ اُو مینگورہ تعینات کیا گیا، جہاں بھی عوامی احتجاج کے بعد اُن کو تبدیل کرکے ایس ایچ اُو چارباغ تعینات کردیا گیا۔ وہاں چند ماہ قبل گرفتار مبینہ چار شدت پسندوں کو جعلی مقابلے میں ایس ایچ اُو حبیب سید نے ماروائے عدالت قتل کیا تھا، جس کے بعد خوف کی علامت سمجھے جانے والے حبیب سید کو دوبارہ ایس ایچ اُو رحیم آباد تعینات کردیا گیا، جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔