Swat

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، کڈنی ہسپتال کے عملہ کی ہڑتال ختم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گذشتہ سات دنوں سے کڈنی ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی ہڑتال کی وجہ سے سیکڑوں گردوں کے مریضوں کو واپس جانا پڑا۔ گردوں کے مریض ان سات دنوں میں تڑپ تڑپ کر آتے تھے اور ہڑتال کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر ہی واپس جاتے تھے۔ کڈنی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ نے ہسپتال کے ایم ایس کے تبادلے کے خلاف ہڑتال کی تھی۔ گردوں کے حساس مریضوں کے لئے او پی ڈی بند کی تھی۔ ہفتے کو منگلور کے مقامی جرگہ اور ڈاکٹروں کے مابین مذکرات کے بعد ڈاکٹروں اور عملہ نے ایک ہفتہ کے لئے ہڑتال موخر کردی۔ ہسپتال کے مریضوں اور عوامی حلقوں نے کڈنی ہسپتال کے تمام عملے کومعطل کرکے تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں