(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی پشاورریجن کے انٹرڈسٹرکٹ سینئرکرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ سوات کی ٹیم نے فائنل میں پشاورڈسٹرکٹ کی ٹیم کوہراکرٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ سوات کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں دیرلوئیر، نوشہرہ اورپشاورکی ٹیم کوشکست دی تھی۔ سوات کی طرف سے باولنگ میں نجیب اللہ، روشن علی، محمدعاقب اور محمدفرہان نے عمدہ باولنگ کامظاہرہ کیا۔ بیٹنگ میں سوات کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین انوارطارق، طارق خان اورنعمان فیصل نے عمدہ کارکردگی دکھائی سوات کی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت لیا۔
Swat