Swat

سندھ کا سینئر صحافی قتل، سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سکھر سندھ کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف سوات پریس کلب اور سوات یونین اف جرنلسٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر جان محمد مہر کے قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں فیاض ظفر، شہزاد عالم، رفیع اللہ، عیسیٰ خان خیل اور مراد علی خان نے سینئر صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جان محمد مہر نے سب سے پہلے سندھ کے ڈاکوؤں کو بے نقاب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں