Swat

سیدو شریف، خستہ حال دیوار گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالج کالونی سیدو شریف میں دیوار گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے چھے سالہ شیر سعید ولد نور سعید ساکن بونیر اور پانچ سالہ محمد زبیر ولد حیدر علی ساکن کالج کالونی سیدو شریف کی لاشیں نکال لیں۔ یاد رہے کہ اس خستہ حال دیوار کے بارے میں مقامی لوگوں نے چار ماہ قبل انتظامیہ کو درخواست دی تھی، تاہم وہ درخواست حسب روایت فائل کی نذر ہوگئی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔