Swat

سول ہسپتال کالام، سولر سسٹم سے غیر قانونی کنکشن لے لیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سول ہسپتال کالام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ اُو)کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے جانے والے سولر سسٹم سے پولیس تھانے اور دیگر سرکاری دفاتر اور ہسپتال کے قریب رہنے والے لوگوں نے کنکشن حاصل کرلئے۔ مذکورہ سولر سسٹم سے چلنے والے پانی کے ٹیوب ویل سے بھی باقی لوگوں نے کنکشن حاصل کئے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے سولر سسٹم سے دیگردفاتر کے حاصل کردہ کنکشن سے سول ہسپتال کے بجلی سسٹم پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا سولر سسٹم بھی وقت سے پہلے کمزور ہوتا جارہا ہے۔ سول ہسپتال کے سولر سسٹم سے باقی دفاتر نے غیر معیاری تاروں سے کنکشن حاصل کئے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر محمد سلیم خان نے رابطہ پر بتایا کہ میں نے ایم ایس مدین ہسپتال کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتال سے غیر قانونی بجلی کنکشن کا خاتمہ کریں۔ اگر ایسا نہ ہوا، تو پھر ان لوگوں اور دفاتر کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تحریری شکایت کی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔