Swat

سوات بورڈ، الاظہر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ نے میدان مار لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سائنس گروپ میں الاظہر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پانڑ نے میدان مار لیا۔ آرٹس گروپ میں طالبات نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں مجموعی نتیجہ 91.41 فیصد اور آرٹس گروپ میں 67.65 فیصد نتیجہ رہا۔ سائنس اور آرٹس گروپ میں 44390 طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا جس میں 39177 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔ مجموعی نتیجہ 88.22 فیصد رہا۔ 8660 طلبہ و طالبات نے A1 گریڈ حاصل کیا، 8741طلبہ و طالبات نے A، 10455 طلبہ و طالبات نے B، 8953 طلبہ و طالبات نے C،2338 امیدواروں نے D اور 30 طلبہ و طالبات نے E گریڈ حاصل کیا۔ سائنس گروپ میں الاظہر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پانڑ کے طالب علم جواد عالم نے 1073 نمبر لے کر سوات تعلیمی بورڈ میں پہلی، عرفان اللہ خان نے 1072 نمبر لے کر دوسری جب کہ الاظہر ہی کے نصیب زار نے 1070 نمبر لے کر تیسری اور کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم عنایت اللہ نے بھی 1070 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ آرٹس گروپ میں پرائیویٹ طالبہ سلمیٰ شاہین آف شانگلہ نے 977 نمبر لے کر سوات بورڈ میں پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بگڑہ بونیر کی طالبہ نیراز نے 974 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول بریکوٹ سوات کی طالبہ مرحبا گل نے 965 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔